امریکا:کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی گرفتاری پر مظاہرین کا ٹرمپ ٹاور پر قبضہ

امریکا:کولمبیا یونیورسٹی کے  طالبعلم کی گرفتاری پر  مظاہرین کا ٹرمپ ٹاور پر قبضہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم اور فلسطین کے زبردست حامی محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین نے نیویارک سٹی میں ٹرمپ ٹاور کی لابی پر قبضہ کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق جیویش وائس فار پیس نے ٹرمپ ٹاور میں احتجاج کیا ،گروپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں پر ظلم کرنے کی فاشسٹ حکومت کی کوششوں کے ساتھ نہیں ہیں ۔نیویارک پولیس نے بتایا کہ ٹرمپ ٹاور میں تقریباً 150 مظاہرین جمع ہوگئے ، جنہوں نے مختلف کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن میں لکھا ہوا تھا کہ نازیوں سے لڑیں طلبا سے نہیں اور محمود کو رہا کرو۔ پولیس نے 98 افراد کو گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم اور غزہ جنگ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے محمود خلیل کو 8 مارچ کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں