برطانیہ10لاکھ پاؤنڈ کی منشیات ضبط، 5 ملزم گرفتار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بریڈ فورڈشائر پولیس نے 10لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کے بھنگ کے پودوں کو ضبط کر لیا ۔
چھاپے کے دوران بیڈفورڈ، لوٹن اور شارن بروک میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کی چھ جگہیں دریافت ہوئیں۔ اہلکاروں نے ایک بھری ہوئی شاٹ گن، 5ہزار400پاؤنڈ نقد، ایک ہزارسات سو بارہ بھنگ کے پودے اور 8 کلوگرام تیار شدہ بھنگ قبضے میں لے لی۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔