امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی،12 مسافر زخمی

 امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی،12 مسافر زخمی

کولوراڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست کولوراڈو کے ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی،12 مسافر زخمی ہو گئے ۔

طیارے سے 172مسافروں کو  بحفاظت نکال لیا گیا ۔طیارے میں آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ترجمان ایئرپورٹ کا کہنا تھا طیارے کے انجن میں لگی آگ بجھا دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں