امرتسر :گولڈن ٹیمپل میں نوجوان کا حملہ، 5 زخمی
امرتسر(آئی این پی )امرتسر کے معروف گورو دوارے گولڈن ٹیمپل میں ایک نوجوان کا گھس کر لوہے کے راڈ سے لوگوں پر حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جبکہ دوسرا اس کا معاون ہے ۔