فرانس:826کلو کوکین برآمد

فرانس:826کلو کوکین برآمد

پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی کسٹم نے جنوب مشرقی فرانس میں ایک ہائی وے ریسٹ ایریا میں ایک ٹرک سے 826کلو کوکین ضبط کر کے ٹرک کے پولش ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

کوکین کی مجموعی مالیت 2کروڑ60لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق فرانس کوکین کے استعمال کے لحاظ سے یورپ میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ادھر عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شام سے ترکیہ کے راستے عراق سمگل ہونے والی ایک ٹن سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لے لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں