یمن : امریکی فضائی حملے جاری ، 53 جاں بحق ، حوثی سکیورٹی چیف کو مارنے کا دعویٰ

یمن : امریکی فضائی حملے جاری   ،    53    جاں    بحق    ،    حوثی   سکیورٹی   چیف    کو   مارنے   کا  دعویٰ

صنعا،واشنگٹن،غزہ(اے ایف پی)یمن پر امریکی فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہو گئی۔یمنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 5بچے اور 2خواتین بھی امریکی حملے میں ماری گئیں ، امریکا نے یمن پر گزشتہ روز بھی حملے جاری رکھے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تازہ بمباری میں کینسر ہسپتال  اور زراعت کے ذخیرے کو تباہ کردیا گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق پیر کی شام حدیدہ اور السلف کے علاقوں میں امریکا نے بڑے پیمانے پر بمباری کی ۔دوسری جانب امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران یمنی حوثیوں کا سکیورٹی چیف انصار اللہ عبدالمالک بھی مارا گیا ،حوثی باغیوں نے امریکا کے بحری جنگی بیڑے پر24گھنٹے میں دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اوربیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں جنگی جہاز پر متعدد ڈرونز ، بیلسٹک اور کروز میزائل داغے ہیں ۔پیر کو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا،دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور رائفلیں لہراتے ہوئے مرگ بر امریکا، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے ، صعدہ، دمار، حدیدہ اور امران میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکا کی یمن پر بمباری کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے ایکس پر کہا یمنی قوم یقینی طور پر فاتح ہے ، واحد راستہ مزاحمت ہے ۔ ادھرگزشتہ روز غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3شہید،کئی زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجو مارے گئے ۔شام پر اسرائیلی بمباری میں 2افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔ادھر 3فوجی اہلکاروں کے قتل کے جواب میں شامی فضائیہ نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔شامی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ تین شامی فوجیوں کو اغوا کر کے لبنان لے گئی اور پھر انھیں وہاں شہید کر دیا۔لبنان نے کہا ہے کہ شام کے فضائی حملے میں 7افراد جاں بحق ،52زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے سربراہ سکیورٹی ایجنسی شان بیٹ کی برطرفی کیخلاف اسرائیل میں مظاہرے ،نئے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ،اپوزیشن نے الزام لگا یا کہ شان بیٹ کی برطرفی کے پیچھے نیتن یاہو کے سیاسی مفادات ہیں ،ایک سابق عدالتی صدر نے نیتن یاہو کے اقدام کو خطرناک قرار دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے ایران پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔یمنی حوثی سمندری ڈاکو ہیں،حوثیوں نے امریکی کمرشل بحری جہازوں پر 175 حملے کیے ،ٹرمپ انتظامیہ مختلف خطوں میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں