ٹرمپ کا خط ان کے بیانات کا آئینہ دار ہے :ایران

 ٹرمپ کا خط ان کے بیانات کا آئینہ دار ہے :ایران

تہران(اے ایف پی) ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے لکھا گیا خط موصول ہو گیا ہے ،مکمل جانچ پڑتال کے بعد خط کا جواب دیا جائیگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزارت خارجہ  کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ٹرمپ کا خط ان کے بیانات کا آئینہ دار ہے ۔ خط میں جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ہم ٹرمپ کے خط کا متن ا علانیہ طور پر میڈیا میں نشر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ،ٹرمپ کا خط ان کے بیانات سے زیادہ مختلف نہیں ہے ۔ ایرانی حکام نے حزب اختلاف کے ممتاز رہنما مہدی کروبی کی رہائی کا حکم دیا ہے ، وہ 2011 سے گھر میں نظر بند تھے ۔علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ویانا میں اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے سربراہ رافیل گروسی سے ملاقات کی ہے ۔ میٹنگ کے بعد کاظم غریب آبادی نے کہا بات چیت تعمیری رہی۔ اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں