استنبول یونیورسٹی نے میئر اکریم امام اوغلو کی ڈگری جعلی قرار دے دی
استنبول (اے ایف پی)ترکی کی استنبول یونیورسٹی نے استنبول کے میئر اورصدررجب طیب اردوان کے حریف اکریم امام اوغلو کی یونیورسٹی کی ڈگری منسوخ کر دی۔
استنبول یونیورسٹی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ استنبول کے میئر اکریم امام اوغلو نے اپنی یونیورسٹی کی ڈگری جعلی طور پر حاصل کی،ان سمیت 28 گریجویٹس کی ڈگریاں واضح غلطی کی بنیاد پر واپس لے لی جائیں گی اور منسوخ کر دی جائیں گی ۔ڈگری منسوخ ہوجانے پر اکریم امام اوگلو صدر رجب طیب اردگان کے خلاف صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے نااہل ہوجائیں گے ۔