اٹلی :تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 6افراد ہلاک، 40لاپتا

اٹلی :تارکین کی کشتی ڈوبنے  سے 6افراد ہلاک، 40لاپتا

روم(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں تارکین کی ایک کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک،40 لاپتا ہو گئے ۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی اٹلی کی نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے کہا کہ اطالوی کوسٹ گارڈ نے 10 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرلیا ہے ۔ مختلف طیاروں کی مدد سے تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں