ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس طیارے کا نام ایف47ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایف47 ایک ایسا طیارہ ہوگا جس کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی اور دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ٹرمپ نے کہا اس طیارے کی رفتار، گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت اور دیگر خصوصیات کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ طیارے کی تیاری کا معاہدہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو دیا گیا ہے ،امریکی میڈیا کے مطابق یہ جنگی طیارہ تاریخ کا سب سے مہنگا طیارہ ہوگا۔ٹرمپ کے مطابق اس طیارے کے تجرباتی ماڈل کی گزشتہ 5 برسوں سے خفیہ پروازیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں