صدارتی محل پر سوڈانی فوج کا کنٹرول ،آپریشن میں 3صحافیوں سمیت 89ہلاک
خرطوم(اے ایف پی) سوڈانی فوج نے خرطوم میں صدارتی محل(ریپبلکن پیلس) پر ریپڈ سپورٹ فورسز سے دوبارہ قبضہ لے لیا۔
آپریشن میں تین صحافی ڈرون حملے میں مارے گئے ۔ کارروائی میں 89 سے زیادہ اہلکار ہلاک اور مختلف فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔یاد رہے سوڈان کے حریف جرنیلوں کے درمیان اقتدار کے لیے تباہ کن جنگ 15 اپریل 2023 کو شروع ہوئی،خرطوم کا زیادہ تر حصہ تیزی سے ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں چلا گیا تھا ۔جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 1 کروڑ20لاکھ سے زیادہ افراد ہجرت پر مجبور ہو چکے ۔اس وقت ملک کا شمالی اور مشرقی حصہ سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہے ۔ کچھ عرصہ قبل اس نے خرطوم اور وسطی سوڈان کا بڑا رقبہ واپس لے لیا۔