کینیڈین وزیر اعظم کا 28اپریل کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان،پارلیمنٹ تحلیل
اوٹاوا(اے ایف پی)کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ۔
وزیر اعظم کی درخواست پر گورنر جنرل میری سائمن نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے محصولات ہماری زندگیوں کے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہیں۔ٹرمپ کے سخت اقدامات سے نمٹنے کیلئے واضح اور مثبت مینڈیٹ کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا امریکا ہمیں توڑنا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔یاد رہے ٹرمپ نے کینیڈا کی خودمختاری اور سرحدوں کو مصنوعی قرار دے کر اسے 51ویں ریاست کے طور پر امریکا میں شامل ہونے پر زور دیا ہے ۔