سکیورٹی خدشات ،ناروے نے جنوبی سوڈان میں سفارتخانہ بند کردیا

اوسلو (اے ایف پی)ناروے نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جنوبی سوڈان میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کردیااور اپنے شہریوں سے وہاں سے نکل جانے کیاپیل کی ہے ۔
سوڈان میں صدر سلوا کیر کی وفادار وفاقی افواج اور وائٹ آرمی کے درمیان کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے جس کے باعث سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں ۔