حماس نے برطانیہ میں اپنے خلاف عائد پابندی ہٹانے کیلئے درخواست دے دی

 حماس نے برطانیہ میں اپنے  خلاف عائد پابندی ہٹانے  کیلئے درخواست دے دی

لندن(اے ایف پی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے برطانیہ میں اپنے خلاف عائد پابندی کو چیلنج کردیا ۔۔

لندن کی ایک قانونی فرم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق کی ہدایت پر  عائد پابندی ہٹانے کیلئے برطانوی وزارت داخلہ کوایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو آزادی، علاقائی خودمختاری، قومی اتحاد اور غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے ۔ غیر ملکی قبضے کیخلاف تمام دستیاب ذرائع، بشمول مسلح جدوجہد، بین الاقوامی قانون میں واضح طور پر جائز اور اخلاقی طور پر درست ہیں۔برطانیہ نے 2001 میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزکو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جبکہ 2021 میں اس پابندی کو پوری تنظیم پر لاگو کردیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں