فلسطینی ریاست کو جون میں تسلیم کرلیں گے ،فرانس کا اعلان
پیرس،تل ابیب (اے ایف پی)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے ۔۔
دورہ مصر کے دوران فرانسیسی
صدر کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ان کے ملک کی طرف سے یہ منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو آئند ہ چند ماہ کے دوران تسلیم کر لیا جائے ،ممکنہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی یہ پیش رفت ماہ جون میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ہو گی۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اس اعلان پرردعمل میں کہاکہ پیرس جون تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے تاہم یہ اقدام ہمارے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام نہیں لائے گا ۔