جوہری معاہدہ نہ ہوسکا تو ایران کیخلاف فوجی کارروائی ممکن ہے :ٹرمپ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی بالکل ممکن ہے۔۔
اگر جوہری مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدے تک پہنچنے کے لئے زیادہ وقت نہیں ہے ۔صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا فوجی کارروائی ایک آپشن ہے جس پر ٹرمپ نے کہاکہ اگر اس کیلئے فوج کی ضرورت ہے ، تو ہمارے پاس فوج ہو گی۔ اسرائیل ظاہر ہے اس میں بہت زیادہ ملوث ہو گا ۔