ٹرمپ نے تھوڑے عرصے میں امریکا کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا:بائیڈن

شکاگو(اے ایف پی)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے بہت کم وقت میں ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے ۔
شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور یہ واضح ہے کہ ٹرمپ حکومت کا نشانہ متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد ہیں تاکہ صرف ان کے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔