فن لینڈ کی روس کیساتھ سرحد غیرمعینہ مدت کیلئے بند

فن لینڈ کی روس کیساتھ  سرحد غیرمعینہ مدت کیلئے بند

ہیلنسکی (اے ایف پی)فن لینڈ نے روس کیساتھ اپنی سرحد غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔۔

فن لینڈ نے روس کیساتھ ایک ہزار 340کلومیٹر لمبی سرحد 2023میں بغیر ویزا تارکین وطن کی آمد کے باعث بند کردی تھی ۔فن لینڈ حکومت نے ایک بیان میں کہاہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ تارکین وطن ابھی بھی فن لینڈ آنا چاہتے ہیں جو قومی سلامتی اور امن عامہ کیلئے سنگین خطرہ ہے ،اس لئے سرحدغیرمعینہ مدت کیلئے بدستور بند رکھی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں