جورومیکوٹ سربیا کے نئے وزیراعظم کابینہ میں 20سابق وزرا کی شمولیت

بلغراد(اے ایف پی)سربیا کی پارلیمنٹ نے نئی حکومت کاانتخاب کرلیا ،طالب علم رہنما جورومیکوٹ وزیراعظم بن گئے ۔۔
سابق وزیر اعظم میلوس ووکیوچ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے جنوری میں مظاہروں کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔نئے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہاکہ ان کی کابینہ میں 20سابق وزرا بھی شامل ہونگے جن میں خزانہ، داخلہ اور دفاع کے وزرا بھی شامل ہیں۔ حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ الیگزینڈر جووانووک نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک نئی حکومت سے زیادہ سیکنڈ ہینڈ حکومت کی طرح نظر آتے ہیں۔