روس :کرپشن کیس میں سابق جنرل کو 7سال قید ، 4لاکھ 37ہزار ڈالر ضبط

روس :کرپشن کیس میں سابق جنرل کو 7سال قید ، 4لاکھ 37ہزار ڈالر ضبط

ماسکو(اے ایف پی) روسی عدالت نے سابق جنرل کو 4لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رشوت لینے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنا دی ۔۔

 جنرل سٹاف کے سابق نائب سربراہ وادیم شمارین کو مئی 2024 میں ایک ٹیلی فون کمپنی کو رشوت کے عوض دفاعی معاہدے دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ جنرل سے 4لاکھ 37ہزار ڈالر بھی ضبط کر لیے گئے ۔ جنرل کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ وہ یوکرین میں لڑ کر اپنے جرم کا کفارہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے شہر ڈنیپرو پر روسی حملے میں لڑکی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ۔حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں