پیدائشی حق شہریت کیس،امریکی سپریم کورٹ میں 15مئی کوسماعت

پیدائشی حق شہریت کیس،امریکی  سپریم کورٹ میں 15مئی کوسماعت

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کے کیس میں 15مئی کودلائل سنے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں ہنگامی درخواست دائر کی تھی کہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو ختم کیاجائے ۔یاد رہے کہ واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج جان کوگنورنے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو واضح طور پر غیر آئینی قرار دیا تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ غیر قانونی یا عارضی ویزے پر امریکا میں مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خود بخود امریکی شہری نہیں بنیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں