جلد پیشرفت نہ ہوئی تو روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات ختم کردینگے :ٹرمپ

 جلد پیشرفت نہ ہوئی تو روس یوکرین  جنگ بندی مذاکرات ختم کردینگے :ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے پر جلد پیشرفت نہ ہوئی تو امریکا یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات ختم کر سکتا ہے۔

انہوں نے اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے ایسا نہیں ہو گا ،اگر کسی وجہ سے فریقین میں سے کوئی ایک امن معاہدے کو مشکل بناتا ہے تو ہم صرف یہ کہیں گے کہ تم بے وقوف ، احمق اور خوفناک لوگ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں