امریکا:فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالے 1500طلبا کے ویزے منسوخ

واشنگٹن (دنیا نیوز) فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر امریکی امیگریشن نے 1500 کے قریب طلبا کے ویزے منسوخ کر دئیے ۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج میں شرکت کی تھی، ایسے طلبا کے بھی ویزے منسوخ کئے گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کی، امریکی حکومت کا الزام ہے کہ ان طلبا نے کیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی۔طلبا، وکلا اور سماجی کارکنوں نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔