امریکا ایران جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ختم،اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق

روم(اے ایف پی)ایران اور امریکا کے درمیان روم میں جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا ۔۔
جس میں اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ تہران کے جوہری مقاصد پر کئی دہائیوں سے جاری تعطل کو حل کیا جا سکے ۔ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات سے قبل اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتکاری کے لیے پرعزم رہا ہے ۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات تعمیری ماحول میں ہوئے ،آئندہ دنوں میں مزید بات چیت ہو سکتی ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اپنی حکومت کی نمائندگی کی۔یاد رہے امریکی صدر نے تہران کو دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو ئے تو اسرائیل کیساتھ ملکر ایران پر حملہ کر دینگے ۔