امریکا کیساتھ ٹیرف پر مذاکرات کے دعوے بے بنیاد ہیں ، چینی وزارت خارجہ

 امریکا کیساتھ ٹیرف پر مذاکرات کے دعوے بے بنیاد ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(اے ایف پی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور بیجنگ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے دعوے بے بنیاد ہیں ۔۔

امریکا کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پرمعاہدہ تو دور کی بات مشاورت بھی نہیں ہوئی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے میڈیا کو بتایا کہ جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں اور جلد ہی ٹیرف سے متعلق معاملے پر کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف وارشروع کی ہے ،چین کا رویہ مستقل اور واضح ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں