فرانس :مسجد میں نمازی کو بے رحمی سے شہید کرنیوالاملزم اٹلی سے گرفتار

پیرس (اے ایف پی) اطالوی پولیس نے فرانس کی ایک مسجد میں نمازی کو بے رحمی سے شہید کرنیوالے ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر لیا ۔
ملزم نے پیسٹویا میں ایک پولیس سٹیشن میں خود کو پولیس کے سپرد کیا۔ قتل کی پاداش میں وہ تین دن سے فرار تھا۔واضح رہے تین روز قبل ملزم نے فرانس میں گارڈ کے علاقے میں گرینڈ کومبی کی مسجد میں چاقو کے وار کر کے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ابو بکر سیس کو شہید کر دیا تھا ۔ملزم نے قتل کی مکمل فلم بندی بھی کی تھی ، فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں مذہبی منافرت کی کوئی جگہ نہیں ۔اطالوی حکام کے مطابق ملزم کو جلد فرانس کے حوالے کیا جائے گا۔