کیلیفورنیا :تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 3افراد ہلاک، 7لاپتا
کیلیفورنیا (اے ایف پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سان ڈیاگو میں تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور 7لاپتا ہو گئے ۔
کشتی میں 2 بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے ۔کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔آپریشن کے دوران 6 افراد کو ریسکیو کیا گیا،لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔