سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا  پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بنسلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

 خلیجی امریکی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدہ کشیدگی کو روکنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسئلے کا حل عرب امن منصوبے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چا ہئے ، ہم خطے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنے کیلئے مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے ۔ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں جس کے تحت شام پر عائد پابندیاں ختم کی گئی ہیں اور جس سے شامی بھائیوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں