دستبرداری کا فیصلہ واپس،بیلجیئم ایٹمی ری ایکٹرزتعمیرکریگا

دستبرداری کا فیصلہ واپس،بیلجیئم  ایٹمی ری ایکٹرزتعمیرکریگا

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم نے جوہری توانائی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا دو دہائی پرانا اپنا منصوبہ باضابطہ طور پر ترک کر دیا اور پارلیمنٹ نے نئے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

پارلیمانی منظوری کے بعد 2003 کا وہ قانون منسوخ ہو گیا، جس کے تحت رواں برس تمام نیوکلیئر ری ایکٹرز بند کر دئیے جانے تھے ۔ برسلز میں پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 102 ارکان نے نئے قدامت پسند قیادت والے حکومتی منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ آٹھ ارکان نے اس کی مخالفت کی اور 31 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں