3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر میں ماں کو قتل کردیا
گجپتی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گود لی گئی لڑکی نے 14 سال کی عمر میں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ ملکر ماں کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ بھارت کے گجپتی ضلع میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو اپنے 2 بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر ماں کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ خاتون کے قتل کی کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب مقتولہ کے بھائی کے ہاتھ اس لڑکی کا موبائل فون لگ گیا ، اس کی بہن کو قتل کرنے کیلئے 70 گرام سے زیادہ سونے کے زیورات اور 60ہزارروپے چوری کرنے کے میسیجز موجود تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو اس کے دو بوائے فرینڈز سمیت گرفتار کرلیا ، ملزموں سے 3 موبائل ، قتل میں استعمال ہونے والے 2 تکیے اور تقریباً 30 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کر لیے ہیں۔