غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہو جاؤ گے ٹرمپ کی اسرائیل کو دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہو جاؤ گے ۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے ٹرمپ کے معاونین نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے اگر جنگ نہ رکی تو ہم آپ کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں گے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سار کا کہنا ہے امریکی صدر کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل نے محدود امداد کھولنے کا فیصلہ کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کو امریکا کی جانب سے شدید دباؤ ہے ۔