امریکا کیساتھ ایٹمی مذاکرات کاکسی نتیجے پر پہنچنے کا امکان نہیں:خامنہ ای

امریکا کیساتھ ایٹمی  مذاکرات کاکسی نتیجے پر پہنچنے  کا امکان نہیں:خامنہ ای

تہران(اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں ، اسلامی جمہوریہ کی یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔

خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکا کے ساتھ  مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلے گا، ہمیں نہیں معلوم کیا ہوگا، لیکن ایران کے یورینیم افزودگی کے حق سے انکار کرنا بڑی غلطی ہے ۔یا د رہے ایران اور امریکا نے 12 اپریل سے اب تک عمان کی ثالثی میں مذاکرات کے 4 ادوار کیے ہیں تاہم فریقین ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں