افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 2021میں افغانستان سے ہونیوالے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونیوالے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔۔
جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کئے جائیں گے ، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور سچائی سامنے لائی جائے گی ۔ پنٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔