ڈونلڈٹرمپ کا بیٹا الیکشن لڑنے کیلئے پرتولنے لگا

ڈونلڈٹرمپ کا بیٹا الیکشن  لڑنے کیلئے پرتولنے لگا

دوحہ (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈان جونیئر صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے پرتولنے لگے ۔

دوحہ میں ایک فورم کے دوران ان سے سوال پوچھاگیا  کہ وہ اپنے والد کی جگہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونے پر غور کریں گے ، ڈان جونیئر نے جواب میں کہاکہ یہ ممکن ہے ۔مارچ میں بائیں بازو کی ویب سائٹ میڈیٹ نے رپورٹ کیا کہ ڈان جونیئر 2028 میں صدر کیلئے انتخاب لڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاہم اس وقت انہوں نے تردید کی تھی اور اب وہ اس کیلئے تیار نظر آتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں