اقوام متحدہ جائز مسائل حل کیلئے کردار ادا کرے :نوازشریف
لندن(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مسلم لیگ ن وسابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے پاکستان کے جائز مسائل حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا پاکستان کے حالات بہترہو رہے ہیں، عالمی سطح پر ملکی وقارمیں اضافہ ہوا ، پنجاب حکومت مریم نوازکی سربراہی میں بہت اچھا کام کررہی ہے ، عوام کو ماضی کے مقابلے میں بہتر ریلیف مل رہا ہے ۔ میری صحت ٹھیک ہے ، چین ، تُرکیہ اور آذر بائیجان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے پاکستان کے جائز مسائل کی حمایت کرے ۔ اقوام متحدہ کو خود احساس ہونا چاہیے اسکی پاس کردہ قرار دادوں پر کیسے عملدر آمد کرایا جائے ، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالمی توجہ کے مرکز ہیں۔نواز شریف نے کہا میری دعا ہے پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے ، 2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا، سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔