غزہ :عید الاضحی کے پہلے دن 38 شہید،4اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ (اے ایف پی)غزہ میں عید الاضحی کے پہلے دن اسرائیلی بربریت میں 38افراد شہیداور 80سے زائد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ،ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی دھماکا خیز مواد اور سرنگوں کا پتا لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے جہاں مزاحمت کاروں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا۔غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر اپنے تمام امدادی مقامات کو بند کر دیا ۔ادھرنیتن یاہو نے جرائم پیشہ افراد کو حماس کے خلاف مسلح کرنیکا اعتراف کرلیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک خاص گروہ کو حماس کے خلاف مسلح کیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوب میں ایک مخصوص گروہ کو ہتھیار تقسیم کیے گئے ۔ اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یا ہو کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔