یورپی یونین نے امارات کو منی لانڈرنگ فہرست سے نکال دیا

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جبکہ موناکو ، الجیریا، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جنہیں منی لانڈرنگ کے کنٹرول کی اضافی نگرانی کی ضرورت ہے ۔ امارات کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر، جمیکا، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکالا گیا ہے ۔