ترکیہ کاانڈونیشیا کے ساتھ 48کان لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ
انقرہ (اے ایف پی)ترکیہ انڈونیشیا کو ترکیہ ساختہ 48 کان لڑاکا طیارے برآمد کرے گا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے دوست اور برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر 48 کان لڑاکا طیارے ترکی میں تیار کئے جائیں گے اور انڈونیشیا کو برآمد کئے جائیں گے ۔