جنوبی افریقہ :سیلاب سے مرنیوالوں کی تعداد 49ہوگئی ،5لاکھ گھروں کی بجلی بند

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقہ کے مشرقی حصوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہو گئی ۔
جن میں سکول بس میں بہہ جانے والے چار بچے بھی شامل ہیں۔ موسلا دھار بارش، برف باری اور ٹھنڈی ہواؤں نے خاص طور پر مشرقی کیپ صوبے کے علاقوں کو متاثر کیا ہے ، 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ کوزالو نیٹل صوبہ بھی شدید متاثر ہوا ہے ،خراب موسم کے باعث ان دونوں صوبوں میں کچھ بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔