شمالی کوریا کا تباہ شدہ جنگی جہاز کامیابی سے دوبارہ لانچ

شمالی کوریا کا تباہ شدہ جنگی جہاز کامیابی سے دوبارہ لانچ

پیانگ یانگ (دنیا مانیٹرنگ) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا تباہ شدہ دوسرا تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائر) مکمل طور پر مرمت کر کے کامیابی سے سمندر میں دوبارہ لانچ کر دیا ہے ۔

یہ دعویٰ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (KCNA)نے کیا ،جس کے مطابق لانچنگ کے موقع پر رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے ۔KCNA کے مطابق یہ اس سال تیار کیا گیا دوسرا تباہ کن جہاز ہے جو ملک کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا۔ کم جونگ ان نے اس موقع پر کہا کہ شمالی کوریا کے یہ دونوں جدید جنگی جہاز بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں