جنوبی چین :سمندری طوفان ، ہزاروں افراد کا انخلا،سکولز ،ٹرین سروسز بند

جنوبی چین :سمندری طوفان ، ہزاروں افراد کا انخلا،سکولز ،ٹرین سروسز بند

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد نے نقل مکانی کر دی ۔

 سکولز،سیاحتی مقامات اور ریل خدمات کو روک دیا گیا ۔16ہزار سے زیادہ لوگوں کو نشیبی اور  سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں سے منتقل کیا گیا ہے ، کشتیوں پر کام کرنے والوں کو بھی ساحل پر منتقل کر دیا ہے ،چینی میڈیا کے مطابق چھ شہروں اور کاؤنٹیوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ 63 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنی متوقع ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں