حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان :شاہ سلمان

 حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان :شاہ سلمان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے ۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا بیان سامنے آیا ہے ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول پر ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں۔گزشتہ دنوں 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں ہزاروں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں