فردو اور اصفہان میں جوہری تنصیبات کوزیادہ نقصان نہیں پہنچا:ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

 فردو اور اصفہان میں جوہری  تنصیبات کوزیادہ نقصان نہیں  پہنچا:ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں فردو اور۔۔

 اصفہان میں واقعایران کی جوہری تنصیبات کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔بہروز کمالوندی کے مطابق حملوں کی پیشگی اطلاع کے بعد دونوں تنصیبات سے اہم سازوسامان کو منتقل کر دیا گیا تھا، اصفہان کی تنصیب میں ایک شیڈ میں آگ لگی ، فردو کے مقام پر ہونے والے نقصان کی وضاحت نہیں کی گئی، انہوں نے بتایاکہ تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔شمالی ایران کے شہر قم کے قریب پہاڑوں کے اندر واقع فردو فیول ان رچمنٹ پلانٹ جدید سینٹری فیوجز پر مشتمل ہے جہاں یورینیم کو اعلیٰ سطح کی خالصیت تک افزودہ کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں