گلوبل مارچ ٹو غزہ :مصر میں نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کے لیے مصر پہنچنے والے نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا۔
نیلسن منڈیلا کے نواسے زیولائل منڈیلا کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں چیک پوائنٹ پر موجود ہیں اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ گلوبل مارچ ٹو غزہ اسرائیلی ناکا بندی کو توڑنے کی تحریک ہے ،مارچ میں 80 سے زائد ممالک کے تقریباً 4ہزار رضاکار شامل ہوں گے ۔