برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ مقرر
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی حکومت نے پہلی بار ایک خاتون بلیز میٹریویلی کو ملک کے خفیہ ادارے ایم آئی 6 کی سربراہ مقرر کیا ہے۔۔۔
ڈاؤننگ سٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق میٹریویلی ایم آئی 6 کی 18 ہویں سربراہ ہوں گی۔بیان میں کہا گیا میٹریویلی نے ایم آئی 6 اور ایم آئی فائیو دونوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا، اپنے زیادہ تر کیریئر میں مشرق وسطیٰ اور یورپ میں عملی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ یویلی کی تاریخی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہماری انٹیلی جنس سروسز کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ۔