اسرائیلی حملہ ، ایران میں پھنسے کئی کشمیری طلبا زخمی

تہران،سرینگر (کے پی آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو ہاسٹل پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد کشمیری طلبا زخمی ہو گئے۔
حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا 1300سے زائد کشمیری طلبا ایران میں زیر تعلیم ہیں جو جنگ کے باعث شدید خوف میں مبتلا ہیں،ایران میں پھنسے ہوئے کشمیری طلبا کا کہناہے کہ بھارتی حکومت ان کی پناہ، خوراک اور فوری انخلا جیسے بنیادی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ۔دوسری جانب سرینگر اور شمالی کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ، مظاہرین نے کہا حکومت مکمل خاموش ہے ،والدین نے اپنے بچوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ادھر بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاترا کے تحفظ کے نام پر پیراملٹری سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 580 اضافی کمپنیز تعینات کر نے کا اعلان کیا ہے ۔