پاکستان کا پارلیمانی وفد دوسرے مرحلے میں فرانس پہنچ گیا

سٹراس برگ(آئی این پی )پاکستانی پارلیمانی وفد فرانس پہنچ گیا،پارلیمانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک کر رہے ہیں۔۔۔
برسلز میں کامیاب ملاقاتوں کے بعد وفد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔پاکستان کے 9رکنی وفد میں سابق وزرائے خارجہ، دفاع و تجارت سمیت اہم رہنما شامل ہیں، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، جلیل عباس جیلانی، سینیٹر تہمینہ جنجوعہ اور دیگر سینئر سفارت کار بھی وفد کا حصہ ہیں۔وفد بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرے گا۔