جرمنی:انسانیت کے خلاف جرائم ،شامی ڈاکٹر کو عمر قید

جرمنی:انسانیت کے خلاف  جرائم ،شامی ڈاکٹر کو عمر قید

فرینکفرٹ(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے دور میں فوجی ہسپتالوں میں قیدیوں پر تشدد کرنے والے ڈاکٹر کوْ۔۔۔

 انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔فرینکفرٹ کی اعلیٰ علاقائی عدالت کے جج کرسٹوف کولر نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی کے دوران 40 سالہ علا موسیٰ نے جو جرائم کیے وہ اسد کی آمرانہ اور غیر منصفانہ حکومت کے ظالمانہ رد عمل کا حصہ تھے ۔موسیٰ پر 2011سے 2012کے درمیان دمشق اور حمص کے فوجی ہسپتالوں میں 18 مواقع پر مریضوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ۔ الزامات کے مطابق ڈاکٹر نے ایک نوعمر لڑکے کے جنسی اعضا کو آگ لگا دی تھی ، ایک اور واقعے میں ایک قیدی کو مہلک انجکشن دیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں