ٹرمپ کا دبائو، اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس ملتوی

ٹرمپ کا دبائو، اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس ملتوی

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس ملتوی کر دی گئی جس کے باعث وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا بھی کینسل ہو گیا ۔

 دفترخارجہ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار رواں ہفتے امریکا نہیں جائینگے ۔۔اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی ۔ کانفرنس کی صدارت سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ طور پر کرنا تھی، کانفرنس 17 سے 19 جون کو نیویارک میں منعقد ہونا تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی مختلف ممالک کو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ کانفرنس مبینہ طور پر امریکی دبائو اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پیش نظر ملتوی کی گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں