مودی کے دورہ کینیڈا کیخلاف خالصتان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

مودی کے دورہ کینیڈا کیخلاف خالصتان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

اوٹاوہ (اے پی پی)خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں نے کینیڈا کے شہر کیلگری میں دو روزہ جی7 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت خالصتان تحریک کے رہنما منجندر سنگھ نے کی۔مظاہرے کا آغاز کیلگری کے دشمیش گورودوارہ سے ہوا، جہاں ہزاروں مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر نریندر مودی کے پتلے بھی نذر آتش کئے ۔مظاہرے کے دوران بھارتی وزیر اعظم کو جیل نما پنجرے میں قید بھی دکھایا گیا۔مظاہرے کے منتظمین نے نریندر مودی کو کینیڈا کا دشمن قرار دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں